پاکستان
15 ستمبر ، 2014

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

راولپنڈی......سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوجی اہلکاروں نے اب تک 41 ہزار 115 سیلاب زدگان کو ریسکیو کیا۔پنجاب میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، لوگوں کا سب کچھ پانی کی نذر ہوگیا۔ ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ متاثرین سیلاب کےلیے فوج کی امدادی کاروائیاں اب بھی جاری ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق اوچ شریف، مظفرگڑھ اور ملتان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے اب تک 41 ہزار 115 متاثرین سیلاب کی زندگیاں بچا کر انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارراوئیوں کے دوران 7اعشاریہ ایک ٹن راشن تقسیم کیا گیا ۔ فوج کے قائم کردہ 18میڈیکل کیمپوں میں 4 ہزار دوسو 86 افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

مزید خبریں :