15 ستمبر ، 2014
نئی دہلی......بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ حافظ سعید پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان میں کہیں بھی آجا سکتے ہیں۔نئی دلی میں انڈوپاک معاشی ترقی کی تقریب سے خطاب میں عبدالباسط کا کہناتھا کہ حافظ سعید کو نقل و حرکت کی آزادی ہے۔ حافظ سعید سے کسی کو کیا پریشانی یا مسئلہ ہے؟ حافظ سعید پاکستانی شہری ہیں۔