15 ستمبر ، 2014
راولپنڈی...... افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی مسئلے میں کسی فریق کا ساتھ نہیں دے سکتی، یہ پوری قوم کی فوج ہے نہ پہلے کسی فریق کی حمایت کی نہ آئندہ کریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہیے،فوج سیاست میں ملوث نہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ شدت پسندوں کی منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کردی گئی ہے ،شمالی وزیرستان میں آپریشن سے شدت پسندوں کو بڑا دھچکا پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے مکمل ہونے کی ڈیڈلائن نہیں دی جاسکتی۔