15 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......جیو کی مسلسل بندش، جیو کے دفتر پر باربار حملوں اورصحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے ،اس موقع پر صحافی رہنمائوں کا کہنا تھاکہ میڈیا پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں،صحافی رہنماء مطیع اللہ جان کا کہنا تھاکہ میڈیا پر تشدد کے ذمے دار سیاسی کارکن نہیں، انھیں سبق پڑھانے والے رہ نما ہیں۔