15 ستمبر ، 2014
جھنگ ......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےالزام لگایا ہے کہ سیلاب زدہ علاقے میں ایک شوگرمل کو بچانے کے لیے ڈھائی ارب روپے کا پُل بنایاگیا۔ اگریہی پیسہ حفاظتی بند پرلگایا جاتا توغریبوں کی زمینیں بربادنہ ہوتیں ۔ جھنگ کے سیلاب زدہ علاقےحویلی شیخ راجو میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی پہلے بھی مدد کی تھی اوراب بھی پانی میں گھرے متاثرین کی بھرپورمدد کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا اصل جنگ اسلام آبادمیں لڑی جارہی ہے جہاں بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہےاورسیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امدادکو بھی روکاجارہاہے۔