15 ستمبر ، 2014
مظفرگڑھ...... مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔مشتعل مظاہرین نے کہا کہ جمشید دستی نے دوآبہ بند درست وقت پر توڑنے نہیں دیا،جس کے باعث ان کے گھر ڈوب گئے۔بھٹہ پور چوک پر مشتعل سیلاب متاثرین نے جمشید دستی کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔بعض اطلاعات کے مطابق جمشید دستی کو مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس موقع پرجمشید دستی موٹرسائکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔