پاکستان
18 اپریل ، 2012

کینجھر جھیل میں زہریلا پانی، روٴف صدیقی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کینجھر جھیل میں زہریلا پانی، روٴف صدیقی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کراچی … صوبائی وزیر صنعت و تجارت روٴف صدیقی نے کینجھر جھیل میں زہریلا پانی آنے کی اطلاعات پر کل (جمعرات کو) اپنے دفترمیں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور اسٹیٹ انجینئرز کوٹری اور حیدرآباد کو فوری طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ روٴف صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوٹری اور ملحقہ صنعتی علاقوں سے نکلنے والے زہریلے پانی سے جدید طریقے کے ذریعے زہریلا مواد ختم کرنے کیلئے ایفولنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے، کینجھرجھیل میں زہریلا پانی آنے کی اطلاعات پر منصوبے کو دن رات دو شفٹوں میں کام کرکے 30مئی تک ہرحال میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کل اجلاس بھی طلب کرلیاہے جس میں منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور اسے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیاجائے گا۔

مزید خبریں :