انٹرٹینمنٹ
16 ستمبر ، 2014

عامرخان کی فلم پی کے کے تیسرے مو شن پوسٹرکی ویڈیو ریلیز

 عامرخان کی فلم پی کے کے تیسرے مو شن پوسٹرکی ویڈیو ریلیز

ممبئی......سپر اسٹار عامرخان کی نئی کامیڈی فلم پی کے کے تیسرے مو شن پوسٹرکی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی آنے والی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم پی کے کے تیسرے مو شن پو سٹر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔اس مو شن پوسٹر میں منا بھائی سنجے دت کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے جو ایک روائتی لبا س پہنے ہو ئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں ایک بڑابا جا بھی ہے جسے وہ با آوازِ بلندبجا کر فلم کی پرومو شن کر رہے ہیں۔اس پو سٹر میں سنجے دت کے بعد عامر خان کو دکھایا گیا ہے جو کہ ایک چاک وچوبند فوجی کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔پروڈیوسروڈائیریکٹر راج کمار ہرانی کی اس فلم میں عامر خان اور انشکا شر ما مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ اس میں سو شانت سنگھ اوربو من ایرانی بھی اہم رول اداکر تے نظر آئیں گے۔عامرخان کی اس فلم میں منا بھائی سنجے دت بھی مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے جسے دنیا بھر میں 19دسمبر کو عام نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :