16 ستمبر ، 2014
بارسلونا.......شفقت علی رضا....... اسپین کے جزیرے مایوریکا کے سیاحتی مقام میگالف میں برطانیہ اور ہسپانوی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 9 رکنی انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرے مایوریکا کے مشہور سیاحتی مقام ’’ میگالف ‘‘ میں برطانیہ کی کمانڈو پولیس اور اسپین کی پولیس ’’گواردیاسول‘‘نے مشترکہ کاروائی کرتے ہو ئے انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کے نو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں 6 مرد اور 3خواتین شامل ہیںاور ان سب کا تعلق برطانیہ کے علاقے مانچسٹر سے بتایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے مختلف انواع کی منشیات ملی ہیں ، جن میں کوکین ، کرسٹل میتھ ،حشیش اور دیگر شامل ہیں ۔منشیات کے علاوہ گینگ کے قبضے سے ہزاروں یوروز کی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے ایک ہی وقت میں آٹھ مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر اس گینگ کو گرفتار کیا ۔