Time 28 فروری ، 2025
دنیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے
برفانی تودے تلے دبے مزدوروں میں سے 16 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے/ فوٹو: انڈیا میڈیا 

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 افراد دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پیش آیا جہاں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدور برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کل 57 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جن میں سے 16 افراد کو اب تک ریسکیو کیا جاچکا ہے جب کہ 41 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام مزدور بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے مزدور تھے۔ 

مزید خبریں :