18 اپریل ، 2012
پشاور … مسلم لیگ ق نے نواز شریف کے سیاچن سے متعلق بیان پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیاچن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نگہت اورکزئی نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دے کر سیاچن میں دفاع وطن کا فریضہ ادا کیا ہے۔ نگہت اورکزئی کا کہناتھا کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہیں سیاچن کا خیال کیوں نہیں آیا۔