17 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت 11شخصیات کےخلاف عوامی تحریک کے3کارکنوں کےقتل اوردہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کےخلاف مقدمےکااندراج کیاگیاہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کانمبر206 ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آباد کے حکم پر دفعہ 7اے ٹی اے، 302، 324، 427 اور 109 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ پاکستان عوامی تحریک نے الزام لگایاتھاکہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ سمیت دیگرحکام کےاحکامات پرمظاہرین کےخلاف لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ ہوئی، جس کےنتیجےمیں 3کارکن جاں بحق ہوگئے۔ وفاقی وزراء خواجہ سعدرفیق اورخواجہ آصف کےبیانات اس بات کاثبوت ہیں کہ وزیراعظم اس واقعے میں پوری طرح ملوث ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاون کی طرح اس واقعے میں بھی ملوث ہیں۔