پاکستان
17 ستمبر ، 2014

دھرنے والے سوسائٹی بدنام کرنے بیٹھے ہیں ،مولانا فضل الرحمان

 دھرنے والے سوسائٹی بدنام کرنے بیٹھے ہیں ،مولانا فضل الرحمان

کراچی...... امیر جمعیت اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں بیٹھے لوگ انقلاب اور آزادی کے لئے نہیں بلکہ سوسائٹی کو بدنام کرنے کے لئےبیٹھے ہیں۔ جامع بنوریہ کراچی میں مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود بیگ کے قتل پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک میں مذہبی جماعتوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک کے ریاستی ادارے کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں دلچسپی نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر یہ لوگ کوئی تبدیلی یا انقلاب کے لئے جمع نہیں ہوئے بلکہ یہ سوسائٹی اور تہذیب کو بدنام کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، اگر کوئی سیلاب متاثرین اور وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کرنا چاہتا ہے تو ہم رکاوٹ نہیں۔

مزید خبریں :