17 ستمبر ، 2014
لاہور..... جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق کاکہناہےکہ سیاسی بحران کی وجہ سے ہر دن ملک پر قیامت ٹوٹ رہی ہے، کل سے نئے سرے سےرابطے شروع کریں گے، کوشش کریں گےکہ تینوں فریقین کا کسی ایک نکتے پر اتفاق پیدا کریں،ہر اس اقدام کی مخالفت کریں گے جس سے آئین کو خطرہ ہو۔جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےمنصورہ لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کی،انہوں نےکہاکہ وہ آئین اور جمہوریت کی حفاظت کریں گے اور سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کے ہر آئین دشمن اقدام کی مخالفت کریں گے،کسی ایسی حرکت کی سپورٹ نہیں کریں گے،جس سے جمہوریت کا خاتمہ ہو۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ تینوں جماعتوں کو تجاویز دیں مگر کسی جماعت نے تحریری جواب نہیں دیا، سپریم کورٹ کےحوالےسےان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کو آئینی ذمےداریاں ادا کرنی چاہییں،اسےسیاسی معاملات میں نہ کھینچیں،یہ بھی نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ کا کلچر سیاسی بنے۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ صحافیوں کاتحفظ نہیں کیا جا رہا، جیونیوز کے رپورٹرولی بابر سمیت44صحافیوں کو قتل کردیا گیا،آج تک کسی صحافی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔