پاکستان
17 ستمبر ، 2014

سپرفلڈ کا خطرہ نہیں،حفاظتی بندوں کی صورتحال بہترہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

سپرفلڈ کا خطرہ نہیں،حفاظتی بندوں کی صورتحال بہترہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

سکھر...... وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سپرفلڈ کا خطرہ نہیں،حفاظتی بندوں کی صورت حال بہترہے، جتنا بھی پانی آجائے اب کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آج گڈوبیراج کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ سے 4سے پانچ لاکھ کیوسک پانی گذرے گا، پہلے زیادہ پانی کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اب ایسا نہیں، حفاظتی بندوں کی صورتحال بھی بہترہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچےکے علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچارہےہیں، انہیں بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں گے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ اورپنجاب کی حکومتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

مزید خبریں :