17 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑ پڑے ،جھگڑے کے نتیجہ میں ایک کارکن کا سر پھٹ گیا،عمران خان کی ہدایت کے با وجود کارکنان نے جھگڑا ختم نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں ڈنڈا بردار کارکن آپس میں لڑ گئے،جھگڑا ختم نہ کرنے پر عمران خان نے درخواست کی لڑائی بند کرو،یہ آپس میں لڑنے کا وقت نہیں،کارکن آپس میں لڑائی نہ کریں لیکن کارکنان عمران خان کی ہدایت کے با وجود جھگڑتے رہے اور اسی دھینگا مشتی میں ایک کارکن کا سر پھٹ گیا۔