پاکستان
17 ستمبر ، 2014

افتخارچودھری کےآراوزپراثراندازہونےسےمتعلق الزامات مسترد

افتخارچودھری کےآراوزپراثراندازہونےسےمتعلق الزامات مسترد

اسلام آباد...... قائم مقام چیف الیکشن کمشنرانورظہیرجمالی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نےافتخارچودھری کےآراوزپراثراندازہونےسےمتعلق الزامات مستردکردیے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کواین اے122میں انتخابی رکارڈتک رسائی کی منظوری دےدی جبکہ انتخابی رکارڈکومحفوظ بنانےکیلئےچاروں صوبوں میں رکارڈرومزبنانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےآراوزسےخطاب کی وڈیوبھی دیکھی گئی جبکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کااختیارالیکشن کمیشن کودینےکیلئےآئین میں ترمیم کی تجویز بھی دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق افتخارچودھری کےآراوزسےخطاب میں صرف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے، نتخابات میں آراوزکاتقررنیشنل جوڈیشل کمیشن کی منظوری سےکیاگیا، نئی حلقہ بندیوں سےقبل حکومت سےمردم شماری کرانےکاکہاجائےگا۔

مزید خبریں :