18 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں چیئرمین نیب کو کل (جمعرات کو) طلب کرتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عارف خلجی اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل 3 رکنی بینچ رینٹل پاور کیس میں دیئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کی پہلی 15 روزہ رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ چیئرمین نیب کو بھی کل عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔