پاکستان
18 ستمبر ، 2014

نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ، شہباز شریف

نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ، شہباز شریف

ملتان .......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا بھانڈا چوراہے میں پھوٹ گیا ہے، دھرنے دینے والوں نے چین کے صدر کا وورہ پاکستان ملتوی کرادیا،عمران خان صاحب جھوٹ بولتے رہے کہ لندن میں ملاقات نہیں ہوئی،ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملاقات کا بھانڈا پھوڑدیا،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موچی پورہ کے سیلاب زدگان سے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کامعاشی پہیہ جام کردیا،لندن پلان کا ہدف چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے متاثرینِ سیلاب کو امدادی رقوم کی پہلی قسط فراہم کردیں گے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں نے جنت کمائی ہے۔

مزید خبریں :