19 اپریل ، 2012
اسلام آباد ... آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش ،جبکہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں ،سندھ،پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان مین اکثر مقامات پر بارش ،جبکہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں ،سندھ پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مکران کے ساحلی علاقے سمیت بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے ، مکران کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کام روکنے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز کشمیر،پنجاب ،بلوچستان اور ڈی آئی خان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ارش ہوئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی بدین اور چھور میں 38 ڈگری رکار ڈ کیا گیا۔