18 ستمبر ، 2014
سکھر.......چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھربیراج کا دورہ کیا۔ جہاں محکمہ آب پاشی کے اعلیٰ حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی سندھ نے سکھر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹوزرداری کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو نے معروف صوفی بزرگ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے مزار پر حاضری بھی دی، بعد میں سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر محکمہ آب پاشی کے اعلیٰ حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے، ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے حفاظتی بند مضبوط ہیں۔ بلاول بھٹو نے سکھربیراج کا معائنہ کیااور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔