18 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... سینیٹر مشاہد اللہ نےکہا ہےکہ طاقت کے زور پر کسی نظریے کوشکست نہیں دی جاسکتی ، ملک ميں 35 دن میں جو ظلم ہوا اس کا ازالہ ممکن نہیں ، دھرنے پر بیٹھی پارٹیوں نے سارے کاموں کا معاوضہ وصول کر رکھا ہے اور ان کاایجنڈا ملکی معیشت کو برباد کرنا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نےکہاکہ دھرنے والوں کو انتخابی دھاندلی سے کوئی سروکار نہیں، انکا ایجنڈا خفیہ ہے ، دھرنوں سے اب تک ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے،انہیں کوئی خیال نہیں ہے کہ یہ ملک کا کتنا نقصان کر بیٹھے ہیں، یہ لوگ ابھی اقتدار میں آئے نہیں اورٹانگیں توڑنے اور جیل میں ڈالنے کی باتیں کرنے لگےہیں، انہوں نےکہاکہ موجودہ حالات میں خوش آئند بات پارلیمنٹ کامتحدہونا ہے۔