18 ستمبر ، 2014
گلگت...... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شنکیاری میں انٹررجمنٹل ایکسرسائز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ پاک آرمی کے تحت شنکیاری میں ہونے والی انٹررجمنٹ چیمپئن شپ کا مقصد میدان جنگ میں فوجیوں کی جسمانی اہلیت بڑھانا تھا، اس چیمپئن شپ میں مختلف رجمنٹس کی اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جنھوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرخطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے کہا کہ زمانہ امن میں دی جانے والی تربیت ہی دوران جنگ کامیابی کی ضمانت بنتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نےشرکا اورتربیت دینےوالوں کی غیرمعمولی کارکردگی اورجذبےکوسراہا،اس موقع پر آرمی چیف نےآپریشن ضرب عضب میں فوج کےغیرمتزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔