پاکستان
19 اپریل ، 2012

بجلی بحران شدت اختیار کرگیا،شارٹ فال 6ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا

لاہور ... لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا،شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے، چھوٹے بڑے شہرتاریکی میں ڈوب گئے۔ انرجی کانفرنس کے ایک فیصلے پر بھی عمل نہ ہوسکاوزارت پانی وبجلی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 11سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،پنجاب کے دیہی علاقوں میں صرف 4چارگھنٹے بجلی آرہی ہے، ذرائع کے مطابق پاورہاوٴسزکوتیل نہ ملنے کے باعث بحران شدید ہوا ہے اورموجودہ حالات میں وزارت خزانہ نے نجی پاورکمپنیوں کو فوری ادائیگی سے بھی معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن ہے نہ ہی شیڈول جاری کیا جاسکتاہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت انرجی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزارت خزانہ فوری بقایاجات ادا کریگی ،پاورپلانٹس کو یومیہ 38ہزار ٹن تیل فراہم کیا جائیگا اوربچت پلان پر بھی عمل درآمد ہوگا ، ذرائع کے مطابق ان میں سے کسی ایک فیصلے پر بھی عمل نہیں ہوسکا،اوریہی لوڈشیڈنگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ، ذرائع کے مطابق پنجاب میں لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

مزید خبریں :