19 اپریل ، 2012
لاہور ... لاہور پولیس نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ مہمان ٹیم کوصدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔یہ فیصلہ ڈی آئی آپریشنز لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائر پورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک 2000ہزار اہلکارتعینات ہونگے،80گھڑ سوار پولیس اہلکاراور کوئیک ریسپانس فورس کے دستے بھی روٹ پرگشت کریں گے جبکہ ٹیم کا روٹ سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا جائیگا۔ٹیم کے روٹ پر بلند عمارتوں پر شوٹر تعینات کیے جائیں گے،ٹیم کی موومنٹ کے دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی بند رکھی جائیگی۔اس کے علاوہ محکمہ داخلہ سے ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔