پاکستان
19 اپریل ، 2012

کئی دہشتگرد گروپ پاکستان میں کام کررہے ہیں،امریکی سینیٹر مک کین کا الزام

 کئی دہشتگرد گروپ پاکستان میں کام کررہے ہیں،امریکی سینیٹر مک کین کا الزام

واشنگٹن ... امریکا کے سینیٹر جان مک کین نے کہا ہے کہ پاکستان کیلیے درست نہیں کہ مسئلہ کشمیر کو حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کیلیے استعمال کرے، ان میں سے کئی گروپ پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوٹ میں افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جان مک کین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طویل جنگ اپنے خاتمے پر ہے اور امریکی عوام اس طویل جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔ افغان عوام طالبان کی واپسی نہیں چاہتے اور وہ اپنے پڑوس میں جمہوریت چاہتے ہیں، مک کین کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اس مسئلے پر حال میں مذاکرات ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ بھارت اس معاملے پر بات کیلیے تیار ہے، پاکستان کی فوج بہت بڑی تعداد میں بھارتی سرحد پر تعینات ہے جو افغان سرحد پرلگائی جاسکتی ہے، امریکی سینیٹر نے الزام لگایا کہ یہ بات آئی ایس آئی کے لیے قابل ملامت ہے کہ وہ امریکیوں کو قتل کرنے والے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات رکھے۔

مزید خبریں :