19 اپریل ، 2012
لندن ... لندن اولمپکس کے انعقاد میں ابھی تین ماہ کا عرصہ باقی ہے لیکن ابھی سے لندن نے ایک ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ، اور وہ ریکارڈ ہے اولمپک کے یادگار کپ کی سب سے بڑی بولی۔اولمپک کے میراتھون مقابلوں میں سب سے پہلی ٹرافی یونان کے سائپرس لوئیس نے اٹھارہ سو چھیانوے میں جیتی تھی، جس کے اہل خانہ نے اسے لندن اولمپک سے پہلے بیچنے کا فیصلہ کیا۔ اس کپ کی ریکارڈ بولی نے اولمپک یادگاروں کی بولی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ٹرافی کی بولی ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاونڈ سے شروع ہوئی جو چار لاکھ پچاس ہزار پاونڈ پر ختم ہوئی۔اس سے پہلے اولمپک کی کسی بھی یادگار کی زیادہ سے زیادہ بولی دو لاکھ نوے ہزار یورو تھی۔ سائپروس لوئیس کے گھر والوں نے اس بولی کی تقریب یونان میں انٹر نیٹ کے ذریعے دیکھی