پاکستان
19 اپریل ، 2012

لاہور : ٹیچنگ اسپتالوں میں آٹھویں روز بھی ہڑتال جاری

لاہور : ٹیچنگ اسپتالوں میں آٹھویں روز بھی ہڑتال جاری

لاہور ... لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں آٹھویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ ڈاکٹروں نے تبادلوں کے احکامات واپس لینے تک ہڑتال ختم نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی کال پر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال آج آٹھویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں کو مریضوں کی اذیت کا احساسں نہیں وہ تو صرف تبادلے رکوانا اور اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔ ان کی ہٹ دھرمی نے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں داوٴ پر لگا دیں۔ لوگ اسپتالوں میں علاج کے لئے تڑپتے رہے لیکن انہیں دیکھنے کوئی نہیں آیا۔ڈاکٹر کہتے تو ہیں کہ انہیں مریضوں کی پریشانی کا اندازہ ہے لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سروس اسٹرکچر بننے تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔دوسری طرف مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو لگام دینے کے لئے سخت اقدامات کرے تاکہ وہ آئے روز بلیک میل کرنے کے بجائے علاج پر توجہ دیں۔

مزید خبریں :