19 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے آرٹیکل 10اے پر دلائل مکمل کرنے کے بعد صدارتی استثنیٰ پر دلائل دیئے جو آج بھی جاری رہیں گے۔ اعتزاز احسن کے پاس اپنے دلائل مکمل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوئس عدالت میں کیس میرٹ پر ختم نہیں ہوا، دستاویزات کے مطابق سوئس مجسٹریٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا ختم کرتے ہوئے ایپلٹ کورٹ نے کہا تھاکہ سزا کم دی گئی ہے، اسے بڑھایا جائے۔