پاکستان
19 اپریل ، 2012

بلوچستان میں بارش، کراچی میں بھی بارش کا امکان

بلوچستان میں بارش، کراچی میں بھی بارش کا امکان

کراچی… بلوچستان کے کچھ علاقوں بشمول حب چوکی، گڈانی اور اس سے ملحقہ ساحلی پٹی پر بھی بارشیں جاری ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حب اور ژوب شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران کے ساحلی علاقے سمیت بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے ، مکران کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :