پاکستان
19 ستمبر ، 2014

احتساب عدالت میںختم شدہکیسزہم کھولیں گے،عمران خان

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے میں اپنا بجلی کا بل جلادیا، کہا احتساب عدالت میں بری ہونے والےکیسزہم کھولیں گےپاکستانیوں کا200 ارب روپے سوئٹز لینڈسےواپس لائیں گے،دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پشاور میں ن لیگ نے جلسہ کیا ، وہاں کوئی کنٹینر نہیں تھا کسی کو روکا نہیں گیا، یہ ہمارا جمہوری انداز ہے ہم کسی کا جمہوری حق نہیں چھینتے،ہمارے نبی نے دنیا میں ظلم ختم کیا ، اللہ نے جہاد مسلمانوں پر فرض کی ہے کہ ظلم کے خلاف لڑو،چاہے ظلم مسلمان پر ہو یا مسیح پرہمیں اس کے لیے لڑنا ہے،مزدوروں پر جو ظلم ہورہا ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پاکستان میں کسانوں پر جتنا ظلم ہوتا ہے اتنا ظلم میں نے دنیا میں کبھی نہیں دیکھا،عمران خان نے کہا نواز شریف کو قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیئے،قائداعظم نے اپنی فیکٹریاں بنانے کے لیے یا اقتدار حاصل کرنے کے لیے پاکستان نہیں بنایا تھا،اگر میرا مقصد پورا ہوگیا تو میں سمجھوں گا میں جیت گیا، مجھے وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں، میں برطانیہ میں دیکھا کہ ایک آدمی کی بھی عزت ہے ،اگر ہم اپنے حق کے لیے کھڑے نہ ہوئے تو ان کی باریاں لگتی رہیں گی،اگر ایسا ہوگیا تو کینیا میں جو ہورہا ہے وہ وقت ہمارے اوپر بھی آجائے گا،کینیا میں امیر امیر تر ہورہا ہے اور غریب غریب تر میں تھکنے والا نہیں ہوں میں بقرہ عید یہیں کروں گا،نواز شریف تم جہاں جاؤ گے ایک ہی نعرہ سنو گے، یہ ان لوگوں کابہت بڑا جھوٹ ہے کہ انہوں نے ہمارے سارے مطالبات مان لیے ہیں،نواز شریف نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا، ہم کسی کے اشارے پر نہیں چلتے، صرف اوپر والے کے اشارے پر چلتے ہیں،پل بنانے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا۔

مزید خبریں :