19 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی آج بھی جاری ہے اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں7رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن آرٹیکل 10اے پر دلائل مکمل کرنے کے بعد اب صدارتی استثنیٰ پر دلائل دے رہے ہیں۔ ۔ اعتزاز احسن کے پاس اپنے دلائل مکمل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ آج ہونے والی سماعت کی ابتداء میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے سربراہ ریاست کو استثنیٰ پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پیش کر دی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کا اجراء اقوام متحدہ کے60ویں اجلاس کے موقع پر 2008میں ہوا تھا۔