پاکستان
24 جنوری ، 2012

بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کوئٹہ… وادی کوئٹہ اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ ایک روزکے وقفے کے بعددوبارہ سے شروع ہوگیاہے، ضلع قلات اور مستونگ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ وادی کوئٹہ اور گردنواح میں گذشتہ ہفتہ کے روز سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ ایک دن جاری رہا،گذشتہ روز کے وقفے کے بعد ہلکی برفباری کا سلسلہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا جس میں آج صبح تیزی آگئی، مستونگ، قلات، کھڈکوچہ، دشت،منگوچر اور لک پاس میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، برفباری کے بعد سے وادی کوئٹہ، قلات اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے تاہم کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی انتہائی کم پریشر کے ساتھ جاری ہے، گیس معطلی کے باعث شہریوں کو شدید سردی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب شدید برفباری کے باعث مستونگ کے علاقے لک پاس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے اور وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبریں :