پاکستان
19 اپریل ، 2012

کیمیکل کوٹہ کیس، علی موسی گیلانی سمیت8افراد ملزم نامزد

کیمیکل کوٹہ کیس، علی موسی گیلانی سمیت8افراد ملزم نامزد

اسلام آباد… کیمیکل کوٹاکیس میں اے این ایف نے علی موسی ٰگیلانی کوملزم نامزدکردیا۔ اے این ایف کے تفتیشی آفیسربریگیڈیئر فہیم خان نے مزیدشواہدپیش کرنے کیلیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہایفیڈرین کیس میں8نئے ملزمان شامل کیے گئے ہیں۔ اے این ایف کی جانب سے خوشنودلاشاری،ایم این اے عبدالستار،وفاقی سیکریٹری ظفرعباس لک بھی ملزم نامز د کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرعبدالستار ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسدحفیظ، ڈرگ کنٹرولرشیخ انصراورانجم شاہ بھی کیمیکل کوٹاکیس میں ملزم نامزدکئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایفیڈرین کیس کی سماعت کل ہوگی۔

مزید خبریں :