پاکستان
19 اپریل ، 2012

کراچی ، بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے میں حکومت سنجیدہ نہیں، نواز شریف

کراچی ، بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے میں حکومت سنجیدہ نہیں، نواز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا وزیراعظم کے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ وہ گلگت بلتستان جاکر بیٹھیں اور اپنی نگرانی میں معاملات ٹھیک کرائیں،کراچی اور بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے میں حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے لوگ ذمہ داری پوری کرتے نظر نہیں آتے ۔ نواز شریف رائیونڈ میں مسلم لیگ ق کے رہنما طارق عظیم کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ میں حالات خراب ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے لوگ بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے نظر نہیں آتے، سندھ میں خراب حالات کے ذمہ دار بعض سیاسی لوگ اور حکومتی سطح پر بیٹھے افراد ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے وہ لوگ جنہوں نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر کوئی سازش نہیں کی جب بھی مسلم لیگ ن میں آناچاہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں :