پاکستان
19 اپریل ، 2012

ارباب رحیم کی نشست پر ضمنی انتخاب، حکم امتناع میں 25 اپریل تک توسیع

ارباب رحیم کی نشست پر ضمنی انتخاب، حکم امتناع میں 25 اپریل تک توسیع

کراچی … سندھ ہائی کورٹ کے ایک خصوصی بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے خلاف حکم امتناع میں 25 اپریل تک توسیع کردی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی نشست کو خالی قرار دینے کے صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جس کی مزید سماعت آج جسٹس فیصل عرب اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل خصوصی بینچ نے کرنا تھی لیکن وقت کی کمی کے باعث سماعت نہ ہوسکی جس پر حکم امتناع میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ ڈاکٹر ارباب رحیم کے وکیل رشید اے رضوی کا موٴقف ہے کہ ان کی چھٹی کی درخواست کو غیر معینہ مدت زیر التواء رکھ کر ان کی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی گئی اور یہ عمل قانون کے مطابق نہیں ہے۔

مزید خبریں :