پاکستان
19 اپریل ، 2012

وزارت مواصلات کی نیٹو سپلائی کیلئے فی ٹریلر 1ہزار ڈالر ٹیکس کی سفارش

وزارت مواصلات کی نیٹو سپلائی کیلئے فی ٹریلر 1ہزار ڈالر ٹیکس کی سفارش

اسلام آباد … وزارت مواصلات نے نیٹو سپلائی کی فراہمی کیلئے فی ٹریلر ایک ہزار ڈالر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کردی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی سے شاہراوٴں کو 100 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، حکومت سے سفارش کی ہے کہ اس کی امریکا سے وصولی کی جائے، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ اور تجارت کے فروغ سے متعلق کانفرنس کے اختتام پر نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کیلئے اب ٹیکس ضرور وصول کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق وزارت مواصلات نے ٹیکس وصولی کی شرح فی ٹریلر ایک ہزار ہزار ڈالرز تجویز کی ہے۔ ڈاکٹر ارباب عالمگیر نے کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ ای سی او ممالک میں یورپی یونین کی طرز پر ایک سال میں وائٹ کارڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ ڈرائیورز کیلئے ایسے ویزے کی تجویز زیر غور ہے جو تمام رکن ممالک میں کار آمد ہو گا۔

مزید خبریں :