19 اپریل ، 2012
صوابی … صوابی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے نواں قلعہ میں میاں کریم شاہ بابا کے مزار کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، شرپسندوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔