دنیا
25 ستمبر ، 2014

ڈیلس: معروف عالم دین علامہ بابر رحمانی کے والد انتقال کر گئے

ڈیلس .....راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی.....ڈیلس فورٹ ورتھ کے معروف عالم دین اور اہلسنت و الجماعت کے رہنماء علامہ بابر رحمانی کے والد حاجی محمد نسیم رحمانی گزشتہ ہفتہ کراچی میں انتقال کر گئے وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اس موقع پر علامہ بابر رحمانی بھی کراچی میں ان کی تیمارداری میں مصروف تھے۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم حاجی محمد نسیم رحمانی کے ایصال ثواب کیلئے یہاں ڈیلس کیرالٹن کی مدینہ مسجد میں قرآن خوانی‘ نیاز و لنگر‘ فاتحہ خوانی اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کا انتظام ان کے صاحبزادے علامہ بابر رحمانی نے کیا تھا۔ اس موقع پر ڈیلس فورٹ ورتھ کی دیگر مساجد کے علماء کرام اور علامہ بابر رحمانی کے دوستوں‘ عزیزوں اور ان کے مداحوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کے بعد محفل میلاد بھی منعقد کی گئی جس میں علماء کرام جن میں علامہ مفتی حفیظ الرحمن‘ علامہ مفتی احمد القادری‘ علامہ مختار احمد نعیمی‘ مولانا غلام سبحانی سمیت دیگر حافظ صائم ذکی‘ حافظ ارشد صورتی‘ حافظ ندیم اقبال‘ حافظ محمد ابراہیم فاروقی‘ حافظ جمال احمد‘ مسلم ڈیموکریٹک کاکس امریکہ کے چیئرمین سید فیاض حسن‘ غلام جہانگڑا‘ پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر جاوید اجمل‘ ڈاکٹر سید اوکیل‘ ڈاکٹر اشرف جمال ‘ منہاج القرآن کے رہنماء ڈاکٹر منصور سمیت پاکستان پبلی کیشن کے ایڈیٹر راجہ زاہد اختر خانزادہ اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ محفل میلاد میں نعت خواں حافظ صائم ذکی‘ زبیر بشیر اور صاحبزادوں عبدالرحمن نے حضورﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ بابر رحمانی‘ مفتی حفیظ الرحمن اور مولانا غلام سبحانی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے والدین کی عظمت اور ان کی اطاعت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں مدینہ مسجد کے خطیب مولانا سراج مصباحی نے دعا کرائی۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد دعائے خیر میں شریک ہوئے اور مولانا بابر رحمانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ بعدازاں آنے والے افراد میں نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا۔

مزید خبریں :