19 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج ملیر منور سلطانہ نے جسقم کے سربراہ بشیر قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 2 مقدمات ان کی وفات کے باعث ختم کردیئے۔ بشیر قریشی کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے گزشتہ سال 15 دسمبر کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، بعد میں ان کے گھر سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا اور ان کے خلاف 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ آج ان کے وکیل محمد خان شیخ نے عدالت کو بتایا کہ بشیر قریشی 7 اپریل کو وفات پاچکے ہیں ، اس رپورٹ پر عدالت نے دونوں مقدمات ختم کردیئے۔