کاروبار
19 اپریل ، 2012

سندھ : ہفتہ صبح 9 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی بند رہیگی

سندھ : ہفتہ صبح 9 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی بند رہیگی

کراچی … سندھ میں ہفتے کو سی این جی صبح 9 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق ہفتے کو صبح 9 بجے سے اتوار صبح 9 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے سی این جی دستیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز صنعتوں کو گیس سپلائی بدستور بند ہوگی۔ حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی دور ہونے کے بعد اب وہاں سے سپلائی معمول کے مطابق آرہی ہے۔

مزید خبریں :