پاکستان
19 اپریل ، 2012

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

پشاور … پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پشاور سمیت ڈی آئی خان، بنوں، کرک،مردان اور دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اب تک 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوارہوگیا، شہری خوشگوارموسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھرو ں سے باہرنکل آئے۔

مزید خبریں :