19 اپریل ، 2012
اسلام آباد … مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں معصوم شہریوں کے قتل کے واقعات کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ مسلم لیگ ن کے عبدالقادر بلوچ، سردار یعقوب ناصر سمیت 20 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں معصوم شہریوں، خاص طور پر ہزارہ برادری کے افراد کا قتل عوام کے جان و مال کے تحفظ میں حکومت کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔ ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ معمول کی کارروائی معطل کر کے بلوچستان کی صورتحال کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔