کاروبار
19 اپریل ، 2012

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی و تجارت کو فروغ دیا جائے، شاہد برکی

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی و تجارت کو فروغ دیا جائے، شاہد برکی

اسلام آباد … عالمی بینک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مزید پروان چڑھانے کا وقت گزر گیااب دوستی اور تجارت کو فروغ دیا جائے۔ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سیمینار سے خطاب میں شاہد جاوید برکی نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی پر توجہ دے تو مسائل خود بخود حل ہوجائیں گی، اگر توانائی کا بحران معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے تو زرعی شعبے کو فروغ دے کیونکہ وہ نسبتاً کم بجلی استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پھولوں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان اس کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر بھارتی سرحد کے قریب پھولوں کی کاشت پر توجہ دی جائے تو کروڑوں ڈالر کے پھول بھارت برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں مسائل ہیں لیکن مسائل ہی مواقع پیدا کرتے ہیں، پاکستان میں ایسے ایسے وسائل ہیں اگر صحیح استعمال ہوجائیں تو پاکستان دنیا کی کسی بھی منڈی میں مقابلہ کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :