28 ستمبر ، 2014
بارسلونا.....شفقت علی رضا.....اسپین کے صوبے کاتالونیہ کے وزیراعلیٰ آرتر ماس نے صوبے کی خودمختاری اور آزادی کیلئے ریفرنڈم کے مسودے پر دستخظ کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق ا سپین کے صوبے کاتالونیہ کے وزیراعلی آرتر ماس نے صوبے کی خودمختاری اور آزادی کیلئے ریفرنڈم کے مسودے پر دستخظ کر دئیے ہیں جو 9نومبر کو منعقد ہوگا۔دستخط کر نے کی تقریب پلاو دے لا جنرلیتات میں منعقد ہوئی،اس موقع پر حکومت کے حلیف نیشنلسٹ بھی موجود تھے۔کاتالونیہ صوبے کی حکومت یہ ریفرنڈم خطے کی آزادی اور خودمختاری کیلئے کرانا چاہتی ہے۔دوسری جانب میڈرڈ حکومت کا موقف ہے کہ یہ ریفرنڈم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور اس کی منظوریکاتالونیہ پارلیمنٹ سے ہونے کے باوجود اسے عدالت آئین میں چیلنج کیا جائیگا۔اسپین کی خاتون ڈپٹی وزیراعظم سورایا سائنس دے سانتا ماریا نے کہا ہے کہ کاتالونیہ حکومت کا ریفرنڈم کا اعلان کلی طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے اور اس بات کا کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو چیلنج کرے اور کوئی فرد بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔