پاکستان
24 جنوری ، 2012

کوہستان:برفانی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

پٹن… کوہستان کے درہ جیجال میں کرومائیٹ کے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے شیلٹر پر برفانی تودہ گرنے سے5مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دور افتادہ علاقے درہ جیجال میں گزشتہ رات برفانی تودہ کرومائیٹ کے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے شیلٹر پر جاگرا۔حادثے میں ضیاالحق،رحمت گل،سہراب،محمد نبی اوراسماعیل موقع پر جاں بحق ،نعمت علی اور دلاور شدید زخمی ہوگئے۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر متعلقہ حکام اور انتظامیہ نہیں پہنچ سکے۔ قریبی شیلٹرز میں رہائش پذیر مزدوروں نے اپنی مددآپ کے تحت امدادی کارروائی کر کے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچادیا۔

مزید خبریں :