پاکستان
24 جنوری ، 2012

پشاور ،حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آتشزدگی

پشاور … پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں موبل آئل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں، پولیس اور رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور پندرہ بیس منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او حیات آباد محمد اکرم بنگش نے جیو نیوز کو بتایا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فیکٹری کو بھی معمولی نقصان ہوا ہے۔

مزید خبریں :