20 اپریل ، 2012
لاہور. . . .لاہور اورگردو نواح میں شام کے بعد ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہومیں آج شام کو ہی گہریبادل چھاگئے جس کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے لگی۔ بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے اس لیے بارش رحمت سے ثابت ہوئی ہے ۔