20 اپریل ، 2012
کوئٹہ . . .. کوئٹہ میں آج پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایوب اسٹیڈیم میں پچاس ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ عمران خان صبح لاہور سے کوئٹہ پہنچیں گے۔کوئٹہ کے مختلف مقامات کو تحریک انصاف کے پرچموں ، عمران خان کی بڑی بڑی تصاویر خیر مقدمی بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں رہنماوٴں کے لئے 80 فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے اور حاضرین کے لئے پچاس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس اور ایف سی کے آٹھ سو اہل کار تعینات کئیگئے ہیں۔ اْن کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ جلسے کی تیاریوں اورعوامی رابطوں کے لیے تحریک انصاف کے بیشتر قائدین کوئٹہ پہنچ گئے۔ عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما آج صبح کوئٹہ پہنچیں گے۔ جلسے کا آغاز تین بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔