پاکستان
20 اپریل ، 2012

کوئٹہ : بلوچستان کے لوگ باغی نہیں ، جاوید ہاشمی

کوئٹہ. . . . .تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جتنی زیادتیاں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہوئیں اس کی مثال نہیں ملتی۔۔ یہاں کے لوگ باغی نہیں ہیں۔ اْن کا اعتبار وفاق سے اٹھ چکا ہے۔ملتان سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائر پورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ امن وانصاف کا پیغام لے کر بلوچستان آئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جنگ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والی مقتدر قوتوں کے خلاف ہے۔ فوجی آمروں اور سول ڈکٹیٹرزنے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ زیادتیاں کیں۔ انہیں بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنا ہوگی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نواب اکبربگٹی کے قتل پر پرویز مشرف کے خلاف کیس چلائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں تمام جماعتیں اقتدار میں ہیں لیکن امن و انصاف نہیں ہے۔

مزید خبریں :